مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے جنگ کا دائرہ بڑھانے اور لبنان پر حملے کی دھمکیوں کے بعد لبنان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
پارلیمانی اسپیکر کے معاون الیاس بوصعب نے اس حوالے سے تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت مجدل شمس میں پیش آنے والے واقعے کی شفات تحقیقات کرائے۔ صہیونی حکام بے بنیاد الزامات عائد غزہ جنگ کا دائرہ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک ہم سے بار بار رابطہ کررہے ہیں تاکہ جنگ کا دائرہ بڑھنے سے روکا جائے۔ امریکی خصوصی نمائندے عاموس ہوکشتائن بخوبی جانتے ہیں کہ غزہ کی جنگ کے سایے میں صبر و تحمل سے کام لینا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے فریقین کو اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرنا البتہ اس کے لئے پہلے جنگ بندی ضروری ہے۔
بوصعب نے کہا کہ لبنان متحد ہے اگر تل ابیب تجاوزات کا سلسلہ جاری رکھے تو لبنانی عوام پہلے سے زیادہ متحدہ ہوکر دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ لبنان کی سرحدوں پر جنگ کے بعد صہیونیوں کی واپسی کا عمل مزید سخت ہوجائے گا۔