مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی متوقع امیدوار کملا ہیرس ایک پاگل اور بنیاد پرست بائیں بازو کی شخصیت ہیں جنہوں نے بائیڈن انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کے پیچھے اپنی طاقت کو متحرک کیا ہے۔
انہوں نے شمالی کیرولائنا میں انتخاباتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیلا ہیرس بائیڈن انتظامیہ کے تمام سانحات کے پیچھے جھوٹی محرک قوت ہیں۔ وہ ایک پاگل اور بنیاد پرست ہیں، اگر انہیں صدر بننے کا موقع ملا تو وہ ملک کو تباہ کردیں گی، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہیرس صدارت کے لیے موزوں نہیں ہیں اور وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی بدتر ہوں گی۔
ادھر جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کمیلا ہیرس کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے رائٹرز، اپسوس سروے کے مطابق کمیلا ہیرس کو دو فیصد کی برتری حاصل ہے جبکہ سی این این کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ تین فیصد سبقت لئے ہوئے ہیں۔
یاد رہے امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔