مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی چیف جسٹس حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان کی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی شہداء کربلا کی عزاداری احترام اور عقیدت سے منائی گئی۔ عزاداری اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی برکت سے ایران میں ایک متدین، انقلابی اور ذمہ دار حکومت کی تشکیل کے لئے پرامید ہیں جو ریاست کے دوسرے ستونوں کے ساتھ مل کر ملکی ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور انقلاب اسلامی کے اہداف کے حصول اور عدالت اجتماعی کے قیام کے لیے کوشش کرے گی۔
حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے مزید کہا کہ نئی کابینہ رہبر معظم کے بتائے ہوئے معیارات پر پورا اترے گی۔ نومنتخب صدر نے بھی رہبر معظم کی بصیرت پر مبنی پالیسیوں کے مطابق کابینہ کا انتخاب اور حکومتی امور کو چلانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہم سب کی زمہ داری ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔