مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کے بعد یمنی فوج نے صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
یمنی فوج کے اعلان کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ صہیونی حکومت نے اپنی فضائیہ اور بحریہ کو کسی بھی حملے کی صورت میں مکمل چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔
دراین اثناء عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی فوج کو افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے۔ فضائیہ کے پائلٹ اپنی خدمات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پرامن اداروں میں کام تلاش کررہے ہیں۔
صہیونی چینل 14 نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے یمن پر جوابی حملہ کیا ہے تاہم یمن نے آخری مرحلے تک مقاومت اور مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے یمنی حملے کے بارے میں صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔