مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی بحریہ کے شمالی بحری بیڑے کے زیر اہتمام بحیرہ کیسپین کے تمام پانچ ساحلی ریاستوں کی مشترکہ بحری مشق شروع ہوگئی ہے۔۔
مشق کا مقصد علاقائی تعاون کو بڑھانا اور سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے ممالک کی بحری صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ مشق شرکت کرنے والے ممالک میں ایران، روس، قازقستان، ترکمانستان اور آذربائیجان شامل ہیں۔
اس مشق میں مختلف قسم کے ایرانی جہاز بشمول میزائل بوٹ پیکان، جوشان اور سیپہر کے علاوہ دو AB 212 ہیلی کاپٹر اور شہید بصیر نیول یونٹ حصہ لے گا۔
روسی ایس بی 45 جہاز بھی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔
ایران، روس اور آذربائیجان کے نمائندے مشقوں کی نگرانی کریں گے۔