مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایرانی صوبے کرمانشاہ پر سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ایران پر ایٹم بم بنانے کا بے بنیاد الزام اور پابندی عائد کرنے والے مغربی ممالک ماضی میں ہمارے دشمنوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرچکے ہیں۔
انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
یاد رہے کہ ایران کے خلاف آٹھ سالہ عراقی جارحیت کے دوران مغربی ممالک نے صدام کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیا تھا جو بعثی فوج نے ایرانی شہروں پر استعمال کیا تھا۔