مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یمن پر حملے کے لئے سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کیا گیا ہے۔
صہیونی حکومتی ریڈیو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یمن پر حملے سے پہلے سعودی عرب کو اعتماد میں لیا اور صہیونی طیارے سعودی فضائی حدود سے گزر کر یمنی حدود میں داخل ہوئے۔
صہیونی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے یمن تک پہنچنے سے پہلے زیادہ فاصلہ سعودی فضائی حدود میں طے کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا تھا کہ یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔