ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے سروان میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس افسر شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان پولیس کے انفارمیشن سینٹر نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات کار کے قریب مسلح افراد نے ضلع سروان پولیس کی گشتی ٹیم پر اندھا دھند اور وحشیانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق زخمیوں کو طبی مراکز لے جایا گیا لیکن پولیس افسر علی مطہری طبی عملے کی کوششوں کے باوجود شہید ہوگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔