مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انتخابات میں کامیابی پر ان کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر امیر قطر نے ایرانی قوم کے لئے ترقی اور پیشرفت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دنیا کے لیے پیغام امن اور محبت پر مشتمل ہے۔
گفتگو کے دوران ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ایران اور قطر اس حوالے سے مشترکہ موقف رکھتے ہیں کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور احساس ذمہ داری سے کام لینا ہوگا۔
انہوں نے قطر کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا اعادہ کیا۔