مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور آذربائجان کے درمیان مذاکرات کے بعد تہران میں آذربائجان کا سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا ہے۔
آذربائیجان سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایران نے آذربائیجانی ویانا کنونشن کے مطابق سفارت خانے کو سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس وقت سفارت خانے کی نئی عمارت میں قونصلر سروس کو فعال کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔