نومنتخب صدر پزشکیان نے امامزادہ صالح کے مزار پر حاضری دے کر عزاداری میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شب تاسوعا کو تہران میں امامزادہ صالح کے مزار پر مجلس میں شرکت کی۔

اس موقع پر سابق پارلیمانی سپیکر علی لاریجانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایران بھر میں تاسوعائے حسینی کے موقع پر مجلس عزا منعقد کی جارہی ہے۔ مختلف شہروں اور قصبوں میں تعزیہ داری اور عزاداری جاری ہے۔