صہیونی حکام نے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنما محمد ضیف کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش سے حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش سے حماس سخت موقف اختیار کرسکتی ہے جس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ تعطل کا شکار ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق القسام کے سربراہ محمد ضیف تنظیم کی کاروائیوں کی قیادت کررہے ہیں۔

اس سے پہلے ذرائع ابلاغ میں خبریں آئی تھیں کہ صہیونی حکومت محمد ضیف اور رافع پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔