فلسطینی سوشل میڈیا کے فعال صارف نے ٹرمپ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملے کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ ان پر مرکوز ہوگئی ہے۔

فلسطینی فعال میڈیا کارکن ابوصلاح نے عالمی ذرائع ابلاغ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ٹرمپ کے کان کو خراش آنے پر شور مچانے والی دنیا غزہ کے حوالے سے مکمل خاموش ہے جہاں ایک ہی حملے میں 150 بے گناہ فلسطینیوں کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے۔