مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید صدر رئیسی کی شریک حیات علم الھدی نے عالمی سربراہان مملکت کی بیویوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے مشکل گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کو تسلی دی۔
خانم علم الھدی نے عالمی خواتین رہنماؤں کے نام اپنے تشکرآمیز پیغام میں کہا ہے کہ شہید رئیسی کے فراق کو دو مہینے گزر گئے ہیں اس کے باوجود ان کا غم تازہ ہے۔ آپ کی طرف سے اظہار ہمدردی نے ہمارے اور آپ کے درمیان باہمی تعاون کا شوق مزید بڑھادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت ایام میں محبت اور دلسوزی کا اظہار کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے ایران میں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی کی انتھک کوششوں سے خطے اور عالمی سطح پر عوام کے مختلف گروہ باہمی رابطے کے لئے آمادہ ہوگئے۔ امید کی جاتی ہے کہ عوام کے مختلف گروہوں مخصوصا خواتین کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون بڑھے گا۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ خاندانی نظام کے ارتقا اور دنیا میں صلح و عدالت برپا کرنے کے لئے کوشش کرنے والوں کو اپنی رحمت میں جگہ عطا کرے۔