مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق بائیں بازو کی جماعتوں نے182 سیٹ حاصل کئے ہیں جبکہ صدر میکرون کی جماعت نے 168 سیٹیں جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
انتخابی نتائج میں فیصلہ کن برتری کے بعد بائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔
جشن کے دوران شرکاء اپنے ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ فلسطین کے جھنڈے بھی تھے جو جشن کے دوران لہرارہے تھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ اس کے باوجود صدر میکرون سمیت مغربی حکمران نتن یاہو کی حمایت پر کمربستہ ہیں۔