اجراء کی تاریخ: 7 جولائی 2024 - 11:21

بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کے مشرقی حصے میں طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ آسمان سے بجلی گرنے کی وجہ سے 19 ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کھیتوں میں کام کرنے والے مزدور بارش کے دوران پناہ لینے کے لیے درختوں کے نیچے چھپ گئے تھے اس دوران آسمانی بجلی کی زد میں آکر 19 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔

ہر سال برسات کے موسم میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے بھارت میں سینکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔