ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق دوسرے مرحلے میں آج صبح آٹھ بجے سے ملک بھر میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہونا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ابتدائی لمحات میں کاسٹ کیا۔

وزیر داخلہ واحدی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی دوسرے عہدیدار تھے جنہوں نے جمعہ کو 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔

پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں امیدواروں کے پوسٹرز لگانا منع

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ کا عمل شفاف بنانے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں امیدواروں کی تصاویر اور پوسٹرز لگانا منع ہے۔ انتخابی مہم کا وقت پولنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے ختم ہوگیا تھا۔

ایلام میں صبح سویرے عوام کی بڑی تعداد پولیس سٹیشن کے باہر ووٹ دینے کے لیے منتظر ہے۔

صوبہ بوشہر میں 790 پولنگ اسٹیشنز قائم

صدارتیانتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے انتخابات اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے تھے بوشہر میں دوسرے شہروں کی نسبت پہلے مرحلے میں ووٹنگ کی شرح زیادہ تھی اس مرتبہ بھی بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ کے لیے گھروں سے باہر انے کی توقع کی جا رہی ہے۔

صوبہ سمنان میں لوگ بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کے باہر جمع ہیں

اسکولوں، مساجد اور دیگر مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز عوام سے کھچا کھچ بھر گئے ہیں۔

سمنان کے لوگ صدرتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا ووٹ دے کر ملک کی تقدیر سنوارنے میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

مخبر نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

قائم مقام صدر محمد مخبر نے وزارت داخلہ کے دفتر میں واقع پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

حکومت غیر جانبدارانہ انتخاب کا انعقاد یقینی بنائے گی

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید صدر رئیسی کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کا انعقاد سخت اور محنت طلب کام ہے جس کے لئے ایک سال پہلے اقدامات کرنا پڑتا ہے۔ ساڑھے آٹھ کروڑ آبادی والے ملک میں مختصر وقت میں انتخابات کی تیاری کرکے عوام کو ووٹنگ کے لیے آمادہ کرنا نہایت مشکل کام ہے۔

مکمل خبر کے لئے لنک پر کلک کریں
 

ناطق نوری کی حسینیہ ارشاد میں ووٹنگ کے لئے حاضری

حجت الاسلام ناطق نوری نے تہران کے حسینیہ ارشاد میں حاضر ہوکر اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

باقر قالیباف نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امام رضا علیہ السلام کے حرم میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

اہواز میں عوام کی بڑی تعداد ووٹ دینے کے لئے منتظر

صدارتی انتخابات میں پولنگ شروع ہوتے ہی لوگ بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کررہے ہیں۔

آیت اللہ آملی لاریجانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بندر عباس میں پولنگ اسٹیشنز پر رش

ایرانی شہر بندر عباس میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اپنی باری کے منتظر ہیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

 آیت اللہ نوری ہمدانی نے 14ویں صدارتی انتخابات کے ووٹنگ کے عمل کے ابتدائی لمحات میں اپنا ووٹ ڈالا۔

قم پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی لمبی قطار

ایرانی شہر قم میں صدارتی انتخاب میں حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کی لمبی لمبی قطاریں۔

خاتمی نے اپنا ووٹ ڈالا

ایرانی سابق صدر حجۃ الاسلام سید محمد خاتمی نے حسینیہ جماران میں حاضری دی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

حسن روحانی نے ووٹ کاسٹ کیا

سابق صدر حسن روحانی نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تہران کے مقامی اسکول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

صدارتی انتخاب میں 90 سالہ خاتون کی شرکت

چارہ بابل گاؤں میں ووٹروں کی پرجوش موجودگی

 چارہ بابل گاؤں میں گاؤں والوں اور ووٹروں کی موجودگی متاثر کن ہے۔

دشمنوں کی نظریں ایران کے انتخابات، اس میں عوام کی شرکت اور صحیح انتخاب پر ہیں، آیت اللہ خاتمی

 آیت اللہ سید احمد خاتمی نے جمعہ کے روز دوپہر سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ صحیح نمائندے کا انتخاب ضروری ہے۔

گارڈین کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ دشمنوں کی نظریں اس الیکشن پر لگی ہوئی ہیں، اس لیے لوگوں کی شرکت اور صحیح انتخاب کرنا فرض ہے۔

مکمل خبر کے لئے لنک پر کلک کریں

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اردستان کے عوام کی شرکت 

سعید جلیلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے جمعہ کی صبح قرچک مسجد کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

صدارتی امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی نے بھی ایران کے شہر آمل کے ایک گاؤں میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے آغاز کے ساتھ ہی عراق اور قطر میں مقیم ایرانی شہریوں نے بیلٹ بکس میں اپنا ووٹ ڈالا۔

مشہد میں صدارتی انتخاب کا عمل جاری
مشہد سمیت ایران کے دیگر شہروں میں بھی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی اور متعدد دیگر ایرانی سفارت کاروں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

تہران کے وحدت ہال میں متعدد ایرانی فنکاروں اور اداکاروں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

عیسائیوں سمیت دیگر مذہبی اقلیتوں کے گروہوں نے بھی ایران کے انتخابات میں حصہ لیا۔

ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ملائیشیا میں ایرانی شہریوں نے ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ کاسٹ کیا۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پہلے سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا

شادگان کے کمشنر نے کہا ہے کہ چودہویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پہلے کی نسبت ٹرن آؤٹ زیادہ رہا۔

جمال صالح زادہ نے کہا کہ شادگان کے عوام نے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت کو درک کرلیا ہے اسی لئے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے باصلاحیت امیدوار کو انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ شرکت سے دشمن مایوس اور ناامید ہوں گے علاوہ ازین ایران بھی مزید مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شادگان کے عوام بھاری اکثریت کے ساتھ انتخابات میں شرکت کرکے انقلاب اسلامی کے نظام کو مزید مستحکم کریں گے۔

 107 سالہ ایرانی خاتوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

کازرون کی ایک 107 سالہ خاتون "صاحب محمدی"، جو 4 بہمن 1396 کو پیدا ہوئیں، نے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بلیان گاؤں میں آج جمعہ، جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اسلامی حکومت کی بنیاد عوامی ووٹوں پر استوار ہے، امام جمعہ تہران

تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ اسلامی حکومت میں اقتدار کی بنیادوں کی حفاظت کے لیے انتخابات میں حصہ لینا امت اسلامیہ کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نظام عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر تشکیل پاتا ہے اس میں عوام کی موجودگی اہم ہوتی ہے۔

مکمل خبر کے لئے لنک پر کلک کریں

ایرانی صدارتی انتخابات، پولنگ کے وقت میں رات 10 بجے تک توسیع

 ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ عوام کی اکثریت کے ساتھ ووٹنگ میں شرکت کے پیش نظر وزارت داخلہ نے پولنگ کے وقت میں توسیع کردی ہے۔

مکمل خبر کے لئے لنک پر کلک کریں

لیبلز