روسی صدر نے مسئلہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کی صورتحال کے حوالے سے امریکہ کے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے آج آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران تاکید کی کہ غزہ کی پٹی میں بڑھتے ہوئے تنازعات یوریشیا کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے انفرادی کوششوں بالخصوص امریکا کے اقدامات ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے امریکی اقدامات کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہمیں دو ریاستی حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنا چاہیے۔