مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہر سال کی طرح اس سال بھی 18 ذی الحجہ کو عید غدیر کی مناسبت سے ایران کے دوسرے صوبوں اور شہروں کی طرح دارالحکومت تہران میں بھی جشن کا زور و شور کے ساتھ اہتمام کیا جارہا ہے۔
شہری حکومت نے دارالحکومت کو سجاکر دس کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان میں شرکت کرنے والوں کے لئے تیار کیا ہے۔ سڑکوں اور شاہراہوں کے علاوہ اہم عمارتوں پر غدیری پرچم نصب کیا گیا ہے۔
جشن میں شرکت کرنے والوں کو دینے کے لئے رنگ برنگے غدیری پرچموں کے علاوہ ایران اور فلسطین کے جھنڈے پر بنائے گئے ہیں جو جشن اور ریلیوں کے دوران شرکاء کے ہاتھ میں ہوں گے۔
اس موقع پر خطبہ غدیر اور دیگر تاریخی واقعات کو نمائشی جھلک دکھائی جائے گی تاکہ عوام ان واقعات کے بارے میں زیادہ آگاہ ہوسکیں۔
غدیر کے موقع پر تہران کی برج آزادی کو برقی قمقوں سے سجادیا گیا ہے۔