غزہ کی مزاحمتی فورسز نے پٹی کے جنوب اور مرکز میں قابض صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز نے جنوبی غزہ میں قابض فوج پر زبردست حملے کئے۔

فلسطین کی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آگاہ کیا: ہمارے مجاہدین نے رفح کے جنوب میں الخطیب اسکول اور المصری ٹاور کےمضافات میں صہیونی فوج اور ان کے ہتھیاروں کے ذخیروں پر مارٹر گولے کئے ہیں۔

قدس بریگیڈز بھی نے رفح شہر کے محلے تل السلطان میں صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ شہدائے الاقصی بٹالین نے بھی کہا: ہمارے مجاہدین نے 107 میزائلوں سے نیتسارم بیس اور اس کی رابطہ لائنوں کو نشانہ بنایا۔

اسی دوران مجاہدین بریگیڈز نے غزہ کے وسط میں کوسوویم فوجی مرکز کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کئے۔