مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات پر فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی میڈیا نے جھڑپوں کے دروان مزید گیارہ صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
زخمی فوجیوں کو طبی سہولیات کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان جنرل ڈینئل ہاگاری نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے شروع سے اب تک مجموعی طور پر 3860 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 662 ہوگئی ہے۔
صہیونی فوج اپنے نقصانات کے بارے میں مکمل تفصیلات بتانے سے گریز کرتی ہے۔ مبصرین کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔