مہر نیوز کے مطابق، ایران کی شہری ترقی کے وزیر مہرداد بازرپاش نے عنزالی فری زون میں رشت کیسپین ریلوے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دور حکومت میں رشت کیسپین ریلوے منصوبے کی تکمیل کے لئے انتھک کوششیں کی گئیں۔
انہوں نے خطے اور دنیا میں ایران کے اقتصادی مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر رئیسی کی حکومت نے خطے اور دنیا میں ایران کی سفارت کاری کو کافی حد تک فروغ دیا۔
بازرپاش نے مزید کہا کہ رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 5.5 ملین ٹن سامان ایران کے زمینی راستے سے منتقل کیا گیا جو کہ اس سال کے آخر تک 20 ملین ٹن سامان کی ترسیل کے قابل ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی شمالی-جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ راہداری محض ایک ریلوے روٹ نہیں ہے بلکہ اس سے بحری معیشت کی ترقی، ٹرانزٹ کی سہولت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔