مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبہ بوشہر کے ادراہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قادری نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عید غدیر کے موقع پر صوبے بھر کی تنظیموں کی جانب سے وسیع پیمانے پر نذر اور نیاز تقسیم کرنے کا پروگرام کیا گیا ہے۔
انہون نے کہا کہ غدیر کے ایام میں صوبے بھر میں 369 نیاز کے کیمپ لگائے جائیں گے جہاں انجمنوں کی جانب سے رضاکار عوام کی خدمت پر مامور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید غدیر کے موقع پر صوبے کے 13 شہروں اور 2 دیہاتوں میں 20 کلومیٹر طویل دسترخوان بچھایا جائے گا جہاں عوام کی تواضع کی جائے گی۔
حجت الاسلام قادری نے مزید کہا کہ عید غدیر کے موقع پر صوبائی مرکز میں 22 انجمنیں، دیلم میں 10، دشتستان میں 14، گناوہ میں 19، جم میں 20، دشتی میں 18، تنگستان میں 19، دیر میں 5، عسلویہ میں 6 اور کنگان میں 20 انجمنیں فعالیت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان شہروں میں فلاحی تنظیموں اور انجمنوں کی جانب سے ہزاروں غذا کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔