سروے رپورٹ کے مطابق 28 جون کو ہونے والے انتخابات میں 52 فیصد سے زیادہ لوگ ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 28 جون کو صدارتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

گارڈئین کونسل نے تحقیقات کے بعد 6 افراد کو حتمی فہرست جاری کردی ہے جو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

مسعود پزشکیان، مصطفی پور محمدی، سعید جلیلی، علی رضا زاکانی، امیرحسین قاضی زادہ اور محمد باقر قالیباف انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

صدارتی امیدواروں کے درمیان کل مباحثہ بھی ہوا تھا جس کو قومی ذرائع ابلاغ پر براہ راست دکھایا گیا تھا۔

پری پولنگ سروے کے مطابق محمد باقر قالیباف کو 29 فیصد، مسعود پزشکیان کو 21 فیصد، سعید جلیلی کو 19 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

سروے کے مطابق ملک میں ٹرن آوٹ کی شرح 52 فیصد سے زائد رہنے کا قوی احتمال ہے۔