مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، روسی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ لئونید اسلوتسکی نے ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تہران اور ماسکو کے تعلقات اور فلسطین سمیت بین الاقوامی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی باقری نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی رہنما سے مفید ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی گئی۔