مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی جانب سے استعمال کیا جانے والا آفیشل ای میل آئی ڈی ہیک کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کر لیا۔
ہیک ہونے کے بعد یو ٹیوب چینل کے نام کے ساتھ بینرز اور کانٹینٹ بھی تبدیل کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے یو ٹیوب چینل اور انفارمیشن ونگ کے ای میل کو امریکی وقت کے مطابق جمعہ کے روز شام 4 بجے ہیک کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے ای میل اکاؤنٹ اور یو ٹیوب چینل کی واپسی تک تمام ای میلز اور ویڈیوز کو نظر انداز کرنے کی درخواست کردی۔