سیکڑوں امریکیوں نے نیویارک شہر کی سڑکوں پر نکل کر غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے لیے دنیا کے مختلف حصوں میں عوامی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

 آج سیکڑوں امریکی شہریوں نے نیویارک شہر کی سڑکوں پر نکل کر غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں صیہونی رجیم کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی۔

مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔