مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کی خبر دی ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق مقبوضہ گولان کے علاقوں پر کم از کم 50 راکٹ داغے گئے۔
دوسری طرف المنار ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شمالی علاقے الجلیل اور گولان پر صرف آخری گھنٹے میں کم از کم 100 راکٹ داغے گئے۔
صہیونی میڈیا نے اس کارروائی کو بڑے پیمانے کا حملہ قرار دیتے ہوئے الجلیل اور گولان کے بڑے علاقوں میں انتباہی سائرن بجنے کی اطلاع دی۔
مذکورہ ذرائع ابلاغ نے کم از کم 30 ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ سرزمین پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کی بھی خبر دی ہے۔
ان حملوں میں ابتدائی طور پر گولان میں صیہونی رجیم کی حساس فوجی تنصیبات کو وسیع نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کی حزب اللہ نے اپنے ایک سینئر فیلڈ کمانڈر کی شہادت کے بدلے میں مقبوضہ علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے اور بعض ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران 200 راکٹ داغے گئے۔