مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش اور اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد پر کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے حماس کی چار شرائط پر عملدرامد ضروری ہے۔
حماس کے ترجمان جھاد طہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے صہیونی حملوں کو مکمل روکا جائے، غزہ سے صہیونی فورسز کا انخلاء کیا جائے،
فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے گھروں میں واپسی کی اجازت دی جائے اور غزہ کی تعمیر نو کے اسباب فراہم کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی یہ شرائط اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی امریکی قرارداد کی تائید کرتی ہیں۔ دشمن صہیونی جنگ بندی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اس سے پہلے حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں کا ناکام بنارہا ہے۔ امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے صہیونی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری اس بات کی ضمانت دے کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل اس کی مخالفت نہیں کرے گا۔