مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عازمین حج کے 13 قافلوں کی جدہ کے ہوائی اڈے پر منتقلی کے ساتھ ہی مزید 1834 زائرین اور ایرانی اہلکاروں کی سعودی عرب منتقلی کا سلسلہ گذشہ روز مکمل ہوگیا۔
ایران سے گذشتہ روز کی 8 پروازوں کے ساتھ ہی جدہ ایئرپورٹ کے لیے کل 159 پروازیں اور مدینہ ایئرپورٹ کے لیے 220 پروازیں ہوئیں اور ان دونوں ایئرپورٹس کے ذریعے کل 85700 سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب منتقل کیا گیا۔
ایرانی حجاج کی پہلی پرواز امام خمینی (رح) ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے ہوئی اور 30 دنوں کے اندر سعودی عرب کے لئے کل 379 پروازیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت مدینہ میں 1900 افراد پر مشتمل 14 قافلے موجود ہیں جب کہ 609 قافلوں کی صورت میں مکہ میں موجود عازمین حج کی تعداد 83,831 ہے۔
ایران کے ادارہ حج و زیارت کے نائب سربراہ غلام رضا رضائی کے مطابق ایرانی حجاج کی وطن واپسی کا عمل 15 ذی الحجہ سے شروع ہوگا۔