اطلاعات کے مطابق ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے اہل چھے امیدواروں کے ناموں کی تصدیق ہو گئی ہے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایرانی وزارت داخلہ نے گارڈین کونسل کی جانب سے اہل نمائندوں کے نام موصول ہونے کے بعد صدارتی انتخابات کے قانونی عمل کی بنیاد پر اہل نمائندوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق علی رضا زاکانی، سعید جلیلی، امیرحسین قاضی زادہ ہاشمی، حجت الاسلام مصطفیٰ پور محمدی، محمد باقر قالیباف اور مسعود پزشکیان کو شورائے نگہبان (گارڈین کونسل) نے اہل قرار دیتے ہوئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔