مکہ میں ایرانی حجاج شہید صدر رئیسی اور ساتھیوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن کی تلاوت اور شہدائے خدمت کی نیابت میں طواف میں مشغول ہیں۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت اس وقت ہوئی جب ایرانی زائرین کا ایک گروپ   شہر رسول اللہ (ص) میں حج کی غرض سے موجود تھا۔ جیسے ہی  ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر پہنچی تو مدینہ منورہ میں موجود ایرانی حجاج نے صدر اور ساتھیوں کی سلامتی کے لئے دعا کی۔


لیکن خدا کی تقدیر یہ تھی کہ صدر مملکت اور ان کے ساتھی شہدائے خدمت کہلائیں اور ان کی یادیں ایرانی قوم کے حافظے میں ہمیشہ کے لئے زندہ رہ جائیں۔

ان دنوں مدینہ منورہ کے علاوہ مکہ مکرمہ میں بھی ایرانی حجاج مناسک حج کی ادائیگی کے لیے اس شہر میں  ہیں جو شہدائے خدمت کے غم میں سوگوار ہیں۔

حجاج بیت اللہ شہدائے خدمت کی شادی روح کے لئے قرآن کی تلاوت میں مشغول ہیں۔