مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں صہیونی حکومت مخالف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے کئی میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں پانج حملے کئے ہیں جن میں ڈرون طیارے اور میزائل استعمال کئے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملے علاقے میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لئے کئے گئے ہیں جس میں ایک یونانی کشتی متاثر ہوگئی ہے۔
سینٹکام کے بیان کے مطابق حملے کے بعد کشتی نے حملے کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھا۔
بیان میں کشتی میں سوار افراد میں سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔