مہر نیوز کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
مجاہد بزرگ جناب حجۃ الاسلام و المسلمین حاج سید حسن نصراللہ، رہبر مقاومت لبنان، دام برکاتہ
سلام علیکم
والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، مرحومہ کی عظمت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ سید مقاومت نے ان کی آغوش مبارک میں تربیت پائی۔ ان پر خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہوں اور آپ اور محاذ مقاومت کے آپ کے ساتھیوں پر درود و سلام ہو۔
سید علی خامنہ ای
27 مئی 2024ء