مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے تعزیت پیش کی تھی۔
ایرانی قائم مقام صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد کی جانب سے تعزیت پیش کرنے اور ایرانی حجاج کے بہترین استقبال پر شکریہ ادا کیا تھا۔
گفتگو کے دوران ایرانی قائم مقام صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہید صدر رئیسی کی دعوت کے مطابق سعودی علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایران کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کے حکم کے مطابق سعودی عرب کے اعلی سطحی حکومتی وفد نے جمعرات کو تہران میں شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کی تشییع کے سرکاری مراسم میں شرکت کی تھی۔