مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے قدردان ہونے کا ثبوت دیا۔
ایکس پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے تلخ حادثے میں مخلص اور عوامی صدر اور مجاہد و فعال وزیر خارجہ کو کھودیا ہے۔ ان کی شہادت کے باوجود حکیم و مدبر رہبر کی قیادت میں ایران ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔
کنعانی نے کہا کہ ایران عالمی امور میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور بین الاقوامی معاملات میں ہماری حکمت عملی تبدیل نہیں ہوگی۔