مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تبریز کے امام جمعہ اور مجلس خبرگان میں نمائندے آیت اللہ آل ہاشم کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آہوں او سسکیوں کے ساتھ گلزار شہداء میں دفن کیا گیا۔
شہید آیت اللہ آل ہاشم کا جسد خاکی کل تہران میں تشییع کے بعد آج علی الصبح تبریز لایا گیا تھا جہاں ہزاروں لوگوں نے شہداء اسکوائر سے گلزار شہداء تک ان کی تشییع کی۔
یاد رہے کہ شہید آیت اللہ آل ہاشم شہید صدر رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر مشرقی آذربائیجان کے سرحدی علاقے سے تبریز واپس آرہے تھے۔ راستے میں ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق شہید آیت اللہ آل ہاشم حادثے کے بعد زندہ تھے اور صدر کے دفتر کے سربراہ سے رابطہ ہوا تھا تاہم طبی امداد ملنے میں تاخیر کی وجہ سے شہید ہوگئے۔