مہر خبررساں ایجنسی - صوبوں گروپ: شہید صدر کا جسد خاکی اس سے قبل تبریز، قم اور تہران لے جایا گیا جہاں عوام نے شایان شان طریقے سے محبوب صدر کو الوداع کہا۔
آج شہید صدر کا جسد خاکی صوبہ جنوبی خراسان کے عوام کے درمیان ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق شہید کی میت کو مشہد منتقل کیا جائے گا اور نماز ظہر کے بعد 15 خرداد اسکوائر سے حرم امام رضا کی طرف تشییع جنازہ ہوگی۔
صدر کی میت کو لے جانے والا طیارہ پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے
رسمی تشییع ساڑھے سات بجے طے تھی تاہم عوام گھنٹوں پہلے سڑکوں پر موجود ہیں۔
بیرجند کے عوام کی شہید صدر کی میت کے استقبال کے لئے پرجوش موجودگی۔
صدر کے جسد خاکی کی تشییع کے راستے میں عوام کا بے پناہ ہجوم
بیرجند: آیت اللہ رئیسی کی تشییع جنازہ کے لئے جنوبی خراسان اور دیگر صوبوں سے عوام کا سمندر امڈ آیا ہے۔
ویڈیو کے لئے کلک کریں
بیرجند، شہداء کی لاشیں پہنچنے پر عوام کے پرجوش نعرے
خراسان جنوبی کے مرکز بیرجند میں "شہداء خدمت" شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں پہنچتے ہی عوام نے رہبر معظم کی مدد کے لئے آمادگی کے نعرے لگائے۔
شہداء خدمت کے جنازے میں شہر امڈ آیا، سوگوار دھاڑیں مارکر روتے رہے
بیرجند، عوام کا جم غفیر شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شریکت
تشییع جنازہ میں وزیر داخلہ کی شرکت
لوگ شہید صدر کی تشییع جنازہ کے مقام کی طرف جانے والے راستوں پر شہید صدر اور وزیر خارجہ کی تصاویر اٹھائے اپنے محبوب صدر سے عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے موجود ہیں۔
مکمل خبر
اہالیان بیرجند کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر مہر کے کیمرے کی آنکھ سے
بیرجند کے عوام نے شہید صدر کی آخری رسومات میں اپنی پرجوش شرکت کے ذریعے تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مکمل خبر
آج کی تشییع جنازہ میں خراسان جنوبی کے اہل سنت برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
ائیرپورٹ پر شہید اسداللہی کی بیٹی بھی شہداء کا استقبال کرنے آئی تھی۔
بیرجند، شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں عوام کی تاریخی شرکت کا فضائی منظر
مکمل خبر
بیرجند کے عوام نے تاریخ رقم کی
ایک شہید کی والدہ بھی استقبال کے لئے پہنچ گئیں
بیرجند کے عوام شہید صدر کو آنسووں کے سیلاب کے ساتھ الوداع