رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کچھ دیر پہلے صدر رئیسی کے گھر پر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کچھ دیر پہلے آیت اللہ صدر رئیسی کے گھر پر شہید کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے شہید صدر رئیسی کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

واضح رہے کہ شہید صدر رئیسی صوبہ مشرقی آذربائجان کے دورے کے دوران فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزید تفصیلات کچھ دیر بعد۔۔۔۔