مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترکمانستان کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف آج شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تہران پہنچے ہیں۔
شہید صدر رئیسی اور ساتھیوں کے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد تہران میں نائب صدر محمد مخبر اور قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کی موجودگی میں کیا جائے گا جس میں 50 غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔
غیر ملکی شرکاء میں سربراہان کی سطح پر 10، وزراء کی سطح پر 20 وفود جب کہ دیگر مختلف سطحوں جیسے پارلیمنٹ کے اسپیکرز اور خصوصی ایلچی وغیرہ ہوں گے