مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دورہ ایران میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور محسن نقوی بھی ہیں۔ وزیر اعظم رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔
تہران میں ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ادا کی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔