مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے صدر رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ اُن نے ایرانی مجریہ کے سربراہ محمد مخبر کے نام اپنے پیغام میں شہید صدر رئیسی اور ان کے قافلے کو پیش آنے والے فضائی حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
انہوں نے صدر رئیسی کی شہادت کو ایرانی حکومت، عوام اور دنیا کے حریت پسندوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ شہید صدر رئیسی ایک قابل حکمران تھے۔ شمالی کوریا کے عوام کے بھی محبوب تھے۔ انہوں نے ایران کی ترقی، خودمختاری کی حفاظت اور انقلاب اسلامی کے اہداف کے حصول کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
شمالی کوریا کے صدر نے کہا کہ ایرانی قوم اس عظیم مصیبت کو برداشت کرتے ہوئے کسی قسم کے تزلزل کا شکار ہوئے بغیر ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔