مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے حوالے سے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور حسین امیر عبداللہیان کی المناک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو ملک کی خدمت اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2024 - 18:51
سلواکیہ کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔