مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنے ایکس اوکانٹ پر ایک پیغام میں ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا: "دکھ کی گھڑی میں ہندوستان ایران کے ساتھ ہے۔" مجھے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی المناک موت پر بہت دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ ہندوستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ میں ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کو ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 مئی 2024 - 16:21
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے اپنے ایکس اوکانٹ پر ایک پیغام میں ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہندوستان ایران کے ساتھ ہے۔