مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کی ٹیم کے ساتھ صوبہ مشرقی آذربائجان کے مرکز تبریز واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم اور شدید بارشوں کے باوجود امدادی ٹیموں نے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران ان تمام بین الاقوامی اداروں اور ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے مشکلات کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی۔