مصر نے رفح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عوامی ردعمل کے پیش نظر مبینہ طور پر بین الاقوامی قانون کے ماہرین کا ایک کمیشن تشکیل دیا ہے جو قاہرہ کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے گا، کیونکہ ملک میں رفح کراسنگ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد عوامی غصے کی لہر میں تیزی آگئی ہے۔

مہر نیوز نے دی نیشنل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی میڈیا ذرائع کے مطابق کمیشن میں آئینی ماہرین اور سینئر انٹیلی جنس افسران کو بھی شامل کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینل کے  اختیارات کے بارے میں مزید تفصیلات  نہیں بتائئ گئیں، تاہم یہ واضح ہے کہ پینل کی تشکیل قاہرہ کے غم و غصے کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے جو 7 مئی کو مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی کنارے پر اسرائیل کی طرف سے قبضے اور سرحدی شہر میں اس رجیم کی تیزی سے پھیلتی ہوئی زمینی کارروائی کے خلاف ردعمل کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔