مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یوم النکبہ کے موقع پر فلسطینی مجاہدین نے حملہ کرکے 5 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مختلف علاقوں میں مجاہدین نے مختلف مقامات پر صہیونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔
سکائی نیوز عربی نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے شمال میں صہیونی فورسز کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 15 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دراین اثناء عبرانی ویب سائٹ حدشوت بزمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حملے میں صہیونی فوج کے 5 اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 16 مئی 2024 - 12:33
یوم النکبہ کے موقع پر جبالیا کیمپ کے اطراف میں فلسطینیوں کے حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔