مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ نے یوم استکبار کے موقع پر کہا ہے کہ مغربی ممالک کا سازشیں مسلمانوں کا تشخص مٹانے پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ مسلمانوں کو معنویت سے محروم کرنا مغرب کی پالیسی ہے۔
انصار اللہ کے سابق رہنما حسین بدرالدین الحوثی کی برسی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر اسلامی ممالک پر قبضہ کیا اور ان کے قدرتی وسائل کو لوٹ لیا۔ شہید حسین بدرالدین نے مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات پر اعتماد کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا درس دیا۔
انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد امریکہ نے اتحاد تشکیل دیا اور امت مسلمہ کے خلاف میڈیا وار شروع کردی۔ افسوس کے ساتھ مسلمان ممالک کے میڈیا نے بھی دشمن کے دھوکے میں آکر پروپیگنڈا کیا۔ مسلمان ممالک نے متحد ہوکر امریکہ کا مقابلہ کرنے کے بجائے امریکی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی آزادی اور خودمختاری کو قربانی کردیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی غلامی کرنے والوں کا انجام پیشانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جو لوگ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا امن معاہدہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔ امریکہ سے معاہدے کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیے غلامی کا طوق گلے میں ڈالا جائے گا۔