ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے بارہویں پارلیمانی انتخابات کا پہلا راونڈ یکم مارچ کو مکمل ہوا جس میں ملک کے 87 ملین لوگوں میں سے 61 ملین سے زیادہ لوگ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

ووٹرز پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے تھے تاکہ 15,000 سے زیادہ امیدواروں میں سے 290 کا انتخاب کیا جا سکے۔ منتخب اراکین پارلیمنٹ میں چار سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ (مجلس) کی بارہویں اور مجلس خبرگان کی چھٹی مدت کے لئے ملک گیر ووٹنگ میں شرکت کی شرح 40% سے زیادہ تھی۔