مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا ہے کہ دنیا امریکہ اور یورپ کے انسانی حقوق کے دعوے کی حقیقت جان چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں صہیونی حکومت کے خلاف یونیورسٹی طلباء کے پرامن احتجاج کو بے دردی کے ساتھ سرکوب کیا گیا۔ بعض تعلیمی اداروں میں یہ سلسلہ آج بھی شدت کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کے نزدیک صہیونی حکومت کی حمایت انسانی حقوق سے زیادہ اہم ہے۔
ناصر کنعانی نے مزید لکھا ہے کہ دنیا کے عوام کے نزدیک امریکہ اور یورپ کے انسانی حقوق کے دعوؤں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ امریکہ اور یورپ نے مٹھی بھر جنگی مجرموں کی خاطر انسانی حقوق بلکہ شہری حقوق کو بھی پامال کیا ہے۔